ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ جانے والی مچھلی کی ٹیمپو مینگلور کے قریب اوچیلا میں حادثے کا شکار؛ ٹائر الگ ہونے سے ٹمپو پلٹی

کیرالہ جانے والی مچھلی کی ٹیمپو مینگلور کے قریب اوچیلا میں حادثے کا شکار؛ ٹائر الگ ہونے سے ٹمپو پلٹی

Mon, 06 Feb 2017 21:47:52    S.O. News Service

منگلورو6/فروری (ایس او نیوز) منگلوروسے کیرالہ کی طرف مچھلیاں لے جانے والی ٹیمپوپک اپ کا ٹائراچانک نکل جانے سے نیشنل ہائی وے پر اوچیلا کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔لیکن خوش قسمتی سے ڈرائیور یا کلینر کوکسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

 عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مچھلی سے بھرا ہوا پک اپ ایک بس کو اوور ٹیک کررہاتھا کہ  اسی وقت پک اپ کا ٹائر گا ڑی سے الگ ہوگیا۔پھر پک اپ بے قابو ہوکر بس سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر الٹ گیا۔ بس پر سوار لوگوں نے فوراً بس سے اُتر کر  گاڑی میں پھنسے ہوئے ڈرائیور اور کلینر کو بحفاظت باہر نکالا۔عام طور مچھلی سے بھری گاڑیوں کے ایسے حادثات ہوتے ہی لوگ زخمیوں کو بچانے کے بجائے سڑک پر بکھری ہوئی مچھلیاں لوٹنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔ مگراس موقع پر خاص بات یہ دیکھنے کو ملی کہ جائے حادثہ پر پہنچنے والے شریا سنگم اور مبارک ایسوسی ایشن کے رضاکاروں نے آگے بڑھ کر نہ صرف سڑک پر بکھری ہوئی مچھلیاں اکٹھا کیں بلکہ اسے دوسری پک اپ میں بھر کر کیرالہ کی طرف روانہ کرنے میں بھی مدد کی۔اس کے علاوہ سومیشور گرام پنچایت کے صدر نے پانی کا ٹینکر منگواکر سڑک پر حادثے کی وجہ سے پھیلی ہوئی مچھلیوں کی چکنائی کو دھونے کا اہتمام کیا تاکہ مزید دوسری گاڑیاں سڑک حادثے کا شکار نہ ہوں۔


Share: